َْایڈمرل ظفر محمودکی عمان میںرائل نیو ی کے سربراہ سے ملا قات
کراچی(اسٹاف رپو رٹر) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی، سلطنت آف عمان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رائل نیوی آف عمان کے سربراہ ریئر ایڈمرل عبداللہ بن خامس ال رئیسی اورسلطان قبوس نیول کیڈمی کے کمانڈنٹ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ہیڈ کوارٹرز رائل نیوی آف عمان آمد پرر یئر ایڈمرل عبداللہ بن خامس ال رئیسی نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا استقبال کیا۔ رائل نیوی آف عمان کے چا ق و چوبند دستے نے نیول چیف کو سلامی پیش کی۔بعد ازاں، پاک بحریہ کے سربراہ نے رائل نیوی آف عمان کے سربراہ ر یئر ایڈمرل عبداللہ بن خامس ال رئیسی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور بشمول دو طرفہ بحری اشتراک اور بحر ِ ہند کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کے مختلف شعبوں پر بھی گفتگو کی گئی۔نیول چیف کی ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔پاک بحریہ کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بحرِ ہند میں قومی اور عالمی بحری تجارت کے لیے بحری سکیورٹی کو یقینی بناکر بحری قزاقی، بحری دہشت گردی ، اسلحہ و منشیات اور انسانی اسمگلنگ جیسے خطرات کی انسدادکے سلسلے میں پاکستان کے کردارپر روشنی ڈالی ۔ ر یئر ایڈمرل عبداللہ بن خامس ال رئیسی خطے میں بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں اور عزم ِ صمیم کو سراہا۔ رائل نیوی آف عمان کے سربراہ نے پاک بحریہ کے آفیسرز و سیلرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اورپاک بحریہ کی طرف سے رائل نیوی آف عمان کو تربیت کے سلسلے میں فراہم کیے جانے والے قابل قدر تعاون کو سراہا۔
پا ک بحریہ سربراہ دورہ