ٹھٹھہ صادق آباد ، مسلم لیگ کے کارکنو ںکی کاردرختوں سے ٹکرائی گئی ، 4 جا ں بحق
ٹھٹھ صادق آباد (خبر نگار) ٹھٹھ صادق آباد کے مسلم لیگ ن چوہدری افتخار نذیر گروپ کے کارکنان جہانیاں میں جلسے میں شرکت کے بعد ٹھٹھ صادق آباد جا رہے تھے۔نزد 139 دس آر قدیم پیارا پلی پر کار کی اوور سپیڈ پر ٹائر پھٹنے سے گاڑی کیکر کے درخت سے جا ٹکرائی اور موقع پر خلیفہ طارق حسین طیب،امجد سانگی، فہیم بھٹی اور راؤ ثاقب جا ں بحق ہوگئے۔ناصر شاہ اور اکرام سانگی شدید زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔ٹھٹھ صادق آباد شہر کی فضاء سوگ وار رہی اور عوامی نمائندے امیدوار ایم این اے 153 چوہدری افتخار نذیر اور امیدوارصوبائی اسمبلی پی پی 210 حاجی عطاء الرحمن لواحقین کے غم شریک بنے۔نمازجنازہ شام 6بجے گورنمنٹ ہائی سکول 135 دس آر کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔جس میں ہر پارٹی کے امیدواروں اور سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔نماز جنازے کی ادائیگی کے بعد خلیفہ طارق حسین طیب، امجد سانگی، فہیم بھٹی اور راؤ ثاقب کو سپرد خاک کردیا گیا۔
حادثہ