شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل افتخارقائم خانی کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوں میںرہائشی پلاٹس پرخلاف ضابطہ پورشنز /یونٹ اورغیرقانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کاروائی سمیت واٹرکمیشن آف پاکستان کے حکم کی تعمیل میں سڑکوں پرپڑے تعمیراتی مٹیریل کوہٹاکرگذرگاہوں کوصاف کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن ٹیم نے صدر ٹائون میںپلاٹ نمبر 7,LR-4 لارنس کوارٹرزپرچوتھی اورپانچویں منزل کی آرسی سی چھت ،پلاٹ نمبر 43، SR-7پرساتویں منزل کے آرسی سی کالمزاورچھت کی شیٹرنگ،پلاٹ نمبر 63/1/8-Vll-S-AW/41/7،چیلارام کمپائونڈپرچوتھی منزل کی پارٹیشن دیواروں اورآرسی سی کالمز کومنہدم کردیا،پلاٹ نمبر64/7،گارڈن ویسٹ پر چھٹی منزل کی آرسی سی چھت اورکالمزکومنہدم اوراحاطے کوسربمہرکردیااورصدرٹائون میں دیگرکارروائی میں پلاٹ نمبر AK-18-35-5-21حسن لاشاری ولیج ،پرپرپانچویں منزل کے کالمزاورچھٹی منزل کی آرسی سی چھت ،پلاٹ نمبرBC-17،شاپ H-2کوسربمہرکردیاجبکہ کلفٹن کے علاقے میں پلاٹ نمبر G-23-B،بلاک 5کی لازمی کھلی جگہ پرتعمیرات کومنہدم اورپلاٹ نمبر F-40/A-2،بلاک 4،کلفٹن پرغیرقانونی تعمیرات کوسربمہرکردیاگیا۔علاوہ ازیں ڈیمالیشن اسکواڈ نے جمشید ٹائون کے علاقے گارڈن ایسٹ میں کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ 50/04/01-GE،پرچوتھی منزل کی آرسی سی چھت،پلاٹ نمبر B-2,129-GE پر دیواروںاورآرسی سی چھت کومنہدم اورپلاٹ نمبر 559-GE،پرغیرقانونی تعمیرات کوسربمہرکردیا۔