فوج اور قومی اداروں کو متنازعہ بنانا سالمیت پاکستان پر حملہ ہے‘ مفتی غلام غوث بغدادی
کراچی(نیوز رپورٹر ) تحریک لبیک پاکستان سندھ کے امیر مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مافیا اپنے ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کے نظریہ کو کمزور کرنے کے بعد اب پاکستان کے جغرافیہ کو تبدیل کرنے کیلئے افواج پاکستان اور ہمارے قومی سلامتی کے اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوششیں کر رہی ہے یہ پاکستان کی سالمیت پر براہ راست حملہ ہے 25جولائی کو سندھ کے غیور عوام کرین پر ٹھپہ لگا کر ان قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیں وہ تحریک لبیک کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے نامزد امیدواروں کی جانب سے نکالی جانے والی مختلف ریلیوں کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے یہ ریلیاں اورنگی ٹاؤن‘ بلدیہ ٹاؤن‘ شیرشاہ‘ پاک کالونی‘ نارتھ ناظم آباد‘ لیاقت آباد‘ گلشن اقبال‘ فیڈرل بی ایریا‘ ملیر‘ کھارادار‘ کورنگی‘ ریلوے کالونی‘ گزری‘ سولجر بازار‘ نیو کراچی سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے نکالی گئیں جو ہزاروں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر مشتمل تھی۔