تحفظ عزاداری کونسل نے کراچی و سندھ کے مختلف امیدواروں کی حمایت کردی
کراچی( نیوز رپورٹر) تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی چیئرمین اور ممتاز شیعہ عالم دین آغا رحیم جعفری نے عام انتخابات 2018کے حوالے سے کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کونسل کا اگرچہ کسی سیاسی پارٹی یا دینی جماعت سے باقائدہ کوئی تعلق نہیں ہے تاہم کونسل سندھ کے چند حلقوں پر جہاں دہشت گرد الیکشن لڑ کر مقدس پارلیمانی ایوانوں میں آنا چاہتے ہیں انہیں ایوانوں میں آنے سے روکنے کی اپنی بنیادی پالیسی کی بنیاد پر تحفظ عزا داری کونسل کی جانب سے قومی و صوبائی اسمبلی کے مختلف امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا جا رہا ہے جن میںکراچی سے ذوالفقار علی قائم خانی امید وار PS-105 جبکہ سکھر سےNA-207 پرنوید اسلام شیخ،PS-25 سے سید ناصر حسنین شا ہ اور PS-24 سے سید فخر احمد شاہ شامل ہیں۔ انہوں نے ان امیدواروں کی کامیابی کیلئے ان حلقوں کے عوام سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ وہ ان امیدواروں کو اپنے قیمتی ووٹ دیکر ہر حال میں کامیاب بنائیں۔