متحدہ مجلس عمل کو ووٹ پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہے‘ناظر عباس تقوی
کراچی(نیوز رپورٹر) متحدہ مجلس عمل صوبہ سندھ کے جنرل سیکر ٹری اور اسلامی تحریک سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ عوام آج متحدہ مجلس عمل کو ووٹ دیکر پاکستان کے مستقبل کو روشن بنانے کے لئے اپنا قیمتی ووٹ ضرور کاسٹ کریں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے بنائے ہوئے پاکستان کو ترقی اور استحکام کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لئے متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو ووٹ دینا پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہے 70سال سے اس ملک کو کرپٹ سیاستدانوں نے یر غمال بنا رکھا تھا اور اس ملک خداداد پاکستان کو تباہی کے داہنے پر پہچانے میں ان کرپٹ سیاستدانوں کا اہم کردار رہا ہے ان کرپٹ حکمرانوں نے ملک کی دولت اور وسائل کو لوٹ کر بیرون ملک منتقل کیا اور عوام کو ملک بھر میں بنیادی سہولیات دینے میں بھی ناکام رہے پاکستان ایٹمی ملک ہونے کے باوجود بھی بجلی ،پانی،گیس،صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے بھی محروم رہا عوام اندھیروں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے ظلم کی انتہاں تو یہ ہے کہ پینے کا پانی بھی عوام کو صاف میسر نہیں جس کی وجہ سے عوام مہلک بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہے غریب کا بچہ تعلیم سے محروم ہے آج 25جولائی کا دن پاکستانی عوام کی کامیابی اور پاکستان کے مستقبل کو روشن کرنے کادن ہے لہذاں عوام اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پاکستان میں نظام مصطفے ٰکے قیام اور تعلیمات قرآن کو عام کرنے کے لئے متحدہ مجلس عمل کے نمائندوں کو کامیاب بنائے۔