عوام شہر کے حالات بدلنے کے لیے ’’کتاب ‘‘ کو ووٹ دیں‘ سید منور حسن
کراچی (نیوز رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن نے کراچی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اور اپنے شہر کے حالات بدلنے کے لیے ان عناصر اور قوتوں سے چھٹکارا حاصل کر یں جنہوں نے کراچی کو اس حال میں پہنچایا ہے ۔کراچی کے عوام اپنا مستقبل محفوظ اور حالات کو بدلنے کے لیے ’’کتاب ‘‘ کو ووٹ دیں اور متحدہ مجلس عمل کے اہل اور دیانت دار امیدواروں کو کامیاب بنائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیر جماعت اسلامی کراچی و صدر متحدہ مجلس عمل کراچی ، امیدوار این اے 250و پی ایس 129انجینئر حافظ نعیم الرحمن سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔