60 فیصد نوجوان آ ج ووٹ کاسٹ کر ینگے
کراچی (لیڈی رپورٹر)"یوتھ پارلیمنٹ نے یو تھ ووٹ" کا نفرس کا انعقاد کیا ۔کانفرنس کا مقصد نوجوانوں کو اس بات سے آگاہ کرنا تھا کے اُن کا ووٹ کتنا ضروری ہے۔ جنرل الیکشن 2018 میں اس بار نوجوانوں کے ووٹروں کی تعداد60 فیصد ہے۔ کا نفرنس میں مختلف سیاسی جما عتوں کے رہنمائو ں نے شرکت کی اس کا نفرنس کا آغاز یوتھ پارلیمنٹ کے چئیر مین رضوان جعفر نے کیا ۔پرو گرام میں سیاسی رہنمائوں نے اپنا اپنا منشور پیش کیا۔پہلے اسپیکر اشتیاق بیگ تھے ۔انہوں نے یقین دلا یا کے نوجوانوں کے لئے صحت ،تعلیم اور کھیل میں بہتری لائینگے ۔پنجاب کے سابق وزیررانا مشہود اپنے دور حکومت پر روشنی ڈا لتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے میرٹ پرڈیڑھ کروڑ LAPTOP تقسیم کئے۔ یوتھ اسکیم ، یوتھ لان اور یوتھ اسکالر شپ پروگرام شروع کیا جس سے نوجوانوں کی تعلیم میں بہت حد تک بہتری آئی، مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ آزاد امیدواروں نے بھی شرکت کی جس میں محمد جبران ناصر اور عامر وڑائچ شامل تھے۔جبران ناصر نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کی بہتر منصوبہ بندی سے آگا ہ کیا ۔ یوتھ کانفرنس سے فوزیہ قصوری، خرم شیخ زمان، نجیب ہارون اور عمران شاہ ،رہنما جی ڈی اے زکریا حسین ایم کیوایم کی تنذیل عبدالرائوف ، علی رضا عابدی اور اظہار الحسن نے خطاب کیا۔