حج آپریشن‘ پی آئی اے اسکائو ٹس بھر پور حصہ لینگے
کراچی (اسٹاف رپو رٹر) جنرل مینیجر پی آئی اے و صوبائی اسکائوٹ کمشنر قمر شمیم کے زیر صدارت صوبائی کونسل کوارڈی نیشن میٹنگ صوبائی ہیڈکوارٹرزپرمنعقد ہوئی ۔میٹنگ میں اسیکرٹری پی آئی اے سی و پیٹرن آف پی آئی اے اسکائوٹس محمد شعیب گیسٹ آف آنر تھے۔صوبائی سیکریٹری شمس خان نے اسکائوٹس سرگرمیوں پر مشتمل اگاہی فراہم کی۔ پہلے سیشن میں ٹریننگ ،کیمپنگ،ایونٹس اینڈ ایکٹویٹیز ، پبلک ریلیشنز اور ملک بھر میں گرل اسکائوٹس کی فلاہی سر گرمیاں زیر بحث آئیں ۔سیکرٹری پبلک ریلیشنز سید محبوب قادری ،سیکرٹری ایونٹس غلام قادر بلوچ،سیکرٹری ٹریننگ محمد ایاز نے اپنی زمہ داریوں و دیگر پروجیکٹس پر بریفنگ دی۔ دوسرے اور تیسرے سیشن میں ڈسٹرکٹ کمشنرز افتخار محمد عثمانی ،میڈم تصور عتیق، عبدالرئوف، محمد سجاول ، سید جاوید رضاء اور ڈسٹرکٹ سیکرٹریز نے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر اسکائوٹس سر گرمیوں سے اگاہ کیا۔ صوبائی ترجمان سید محبوب قادری کے مطابق ملک بھر میں جشن آزادی تقریبات میں اسکائوٹس کی بھر پور شرکت کیلئے اور شجرکاری مہم میں دس ہزار پودے لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی۔حج اوپریشن ۲۰۱۸ میں اندرون ملک اور سعود ی عرب جدہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں پوسٹ حج فلایٹ ڈیوٹی کیلئے پی آئی اے اسکائوٹس کی خدمات و دیگر اہم امور زیر بحث آئے۔