آج قوم کیلئے اہم فیصلے کا دن ہے ‘ عثمان معظم
کراچی (نیوزرپورٹر) پاسبان پاکستان کے جنرل سیکریٹری عثمان معظم نے کہا ہے کہ آج قوم کے لئے اہم فیصلے کا دن ہے ،70سال سے ملک اور قوم پر مسلط اور باری باری اقتدار کرکے کرپشن کرنے والے سیاستدانوں سے عوام آج چھٹکارہ حاصل کریں گے اور خدمتگار نمائندوں کو اقتدار کے ایوانوں میں بھیج کر ملک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیں گے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کراچی ،حیدر آباد ،ٹنڈوآدم ،سانگھڑ سمیت ملک بھر میں عوام پاسبان کے انتخابی نشان غبارے پر مہر لگا ئیں ۔ 25جولائی کو پاکستانی قوم ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہی ہے ۔