پولنگ اسٹیشنز کے اطراف صفائی ستھرائی کاکام مکمل
کراچی( اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سعید احمد مینگیجوکی ہدایت پر تمام پولنگ اسٹیشن کے اطراف صفائی ستھرائی، مکینیکل سوئپنگ، واشنگ،اور چونے کے چھڑکاؤ کا کام مکمل کرلیا گیاہے۔ جبکہ الیکشن کے دوران متعدد افسران و عملے کی الیکشن میں ڈیوٹی کی تعیناتی کے بعد بھی الیکشن سے ایک دن پہلے صفائی کا کام انجام دیا جا چکا ہے جبکہ الیکشن کے دن سینیٹری عملہ تعینات رہے گاجس سے کچرا اٹھانے کا عمل متاثر نہیں ہوگا۔دریں اثناء پولنگ اسٹیشن کے اطراف صفائی کے بعدپولنگ اسٹیشن کے منتظمین نے بھی صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ایم ڈی سعید احمد مینگیجو نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ معمول کی صفائی اور گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے عمل کو مزید بہتر کریں اور الیکشن کے دن شہریوں کو ریلیف فراہم کریں ۔ اس سلسلے میں چائنیز اور مقامی کنٹریکٹرز کوہدایات دے دی گئیںہیںکہ عوام کو شکایات کا موقع نہ دیا جائے۔علاوہ ازیں عوام سے اپیل ہے کہ اپنی شکایات کے لئے (1339) ، ضلع شرقی کے لئے(35314171), (35314172) ، ضلع جنوبی کے لئے 32744473),(32744474) ( اورضلع ملیر کے لئے (99333656) ،(03000544274) اور ہیڈ آفس کے نمبر 99333704-6عوامی شکایات کے لئے فعال رہیں گے۔