الیکشن پر کے الیکٹر ک نے بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل کر لئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) الیکشن ڈے پر کے الیکٹرک نے کراچی میں بجلی کی متواتر فراہمی کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور پاور مانیٹرنگ سیل کے ذریعے شہر میں بجلی کی صورتحال کی نگرانی کی جائے گی۔کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق پولنگ کے عمل اور ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ مانیٹرنگ سیل اور ریپڈ ٹیمز 24 گھنٹے فالٹس کی بروقت درستگی کے لیے متحرک رہیں گی ۔جبکہ صارفین اپنے علاقے میں مقامی فالٹس کی اطلاع 118 کال سینٹر یا کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دے سکتے ہیں۔