جما عت اہلسنّت نے الیکشن میں کسی جما عت کی حمایت نہیں کی‘ ترجمان
کراچی (نیوزرپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ترجمان سید رفیق شاہ نے گزشتہ دن سوشل میڈیا اور ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر جس کے مطابق جماعت اہلسنّت کسی مخصوص سیاسی جما عت کی حمایت کا اعلان کیا ہے ، ترجمان اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اہلسنّت کے حمایت یافتہ امیدوار کسی سیاسی جما عت کے حق میں دستبردار نہیں ہوئے بلکہ ہمارے حامی امیدوار اہلسنّت کے ووٹ تقسیم سے بچانے اورباہمی انتشار سے محفوظ رہنے کے لیے 29جون کو دستبردار ہوگئے تھے امیر جماعت اہلسنّت علامہ شاہ عبدالحق قادری نے عوام اہلسنّت کو اختیار دیا ہے کہ 25جولائی کے انتخابات میں یا رسول اللہ ﷺ کہنے والے صوفیائے کرام کے عقیدت مند دیانت دار اور محب وطن امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں نے دفتر جماعت اہلسنّت علامہ شاہ عبدالحق قادری سے ملاقاتیں کی ہیںا ورجماعت اہلسنّت کے وفود کی بھی مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں ان ملاقات کے عمل کو حمایت کا نام نہیں دیا جاسکتا ۔