لیڈی ڈاکٹر کو لوٹنے والی خاتون ساتھی سمیت گرفتار
کراچی( کرائم رپورٹر) زمان ٹائون میں لیڈی ڈاکٹر کو لوٹنے والی خاتون اور اس کے ساتھی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ملزم شبانہ اور اس کا ساتھی اشتیاق لیڈی ڈاکٹر سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہورہے تھے۔ دونوں کے قبضے سے اسلحہ کے علاوہ چھینی ہوئی رقم اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا ۔