24 گھنٹوں میں 3 چھاپے ‘ پولیس مقابلے ‘ 26ملزمان پکڑے گئے
کراچی(کرائم رپورٹر)ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں3پولیس مقابلوں سمیت علاقہ گشت ،پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت سندھ پولیس نے11مفرور اور09 اشتہاریوں سمیت مجموعی طور پر26ملزمان کو گرفتار کرکے03رائیفل،01گرنیڈ 01آوان گو لا 06 پستول بمعہ راؤنڈز برآمدکر لیے گیے۔کراچی پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیاںکر کے01مفروراور05 ملزمان کو رنگے ہاتھوںگرفتا رکر کے03رائیفل،01گرنیڈ 01آوان گو لا05 پستول بمعہ راؤنڈز موبا ئیل برآمدکر لیا گیا۔ ترجمان سندھ پولیس کیمطابق گرفتار ملزمان سے متعلقہ پولیس تفتیش کر رہی ہے اور انکے دیگر ساتھیوں اور گروہوں کیخلاف پولیس کی خصوصی ٹیمز کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔