محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلکتھ کیئر کی جانب سے پولنگ ڈے پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام ہسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے. اس حوالے سے36 ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اور 144تحصیل ہیڈ کواٹرز کو تمام تر طبی سہولیات کے ساتھ ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں .محکمہ صحت نے تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کے علاوہ ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کے نام مراسلے بھی جاری کر دیے ہیں۔مراسلے کے مطابق الیکشن کے روز مرکز صحت 24 گھنٹے ہائی الرٹ رہیں گے، تمام ہسپتالوں میں میڈیکل کی سہولیات کو ممکن بنانے کی ہدایات بھی کر دی گئیں جبکہ اضلاع اور تحصیل کی سطح پر فوکل پرسن بھی تعینات کیا جائے گا جو تمام صورتحال سے سی ای او کو آگاہ رکھے گا.
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024