فیفا بہترین فٹبالرز کی ترمیم شدہ فہرست جاری رونالڈو سرفہرست
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ورلڈ فٹبال گورننگ باڈی فیفا نے 2018ء کے بہترین فٹبالرز کی ترمیم شدہ فہرست جاری کر دی۔ برازیلین سپر اسٹار نیمار اس 10 رکنی فہرست میں جگہ نہ بناسکے۔ فیفا کے بہترین فٹبالرز کا فیصلہ شائقین ریفریز‘ کوچز اور میڈیا کے نمائندگان کے ووٹوں سے کیا جائے گا۔ عبوری فہرست میں جگہ بنانے والے فٹبالرز میں پرتگال کے کپتان اور پانچ بار فیفا پلیئرزآف دی ایئر ایوارڈ حاصل کرنے والے کرسٹینانو رونالڈو سرفہرست ہیں دیگر نامزد فٹبالرز میں بیلجیئم کے کیون ڈی بیرون‘ فرانس کے گریزمینز‘ بیلجیئم کے کپتان ایڈن ہزارڈ‘ انگلینڈ کے کپتان اور فیفا ورلڈکپ 2018ء کے ٹاپ اسکور ہیری کین‘ فرانس کے ٹین ایجر ایم باپے پانچ بار کے فیفا پلیئر آف دی ایئر ارجنٹینا کے لیونل میسی‘ کروشیا کے سپر اسٹار لیو کا موٹر کے سپر اسٹار محمد صلاح اور فرانس کے رافیل ورنی شامل ہیں۔ ایوارڈ کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اگست کو اس کا اختتام ہو گا جبکہ ایوارڈ کی تقریب 24 ستمبر کو لاہور میں ہو گی۔