سونے کی قیمت میں کمی
کراچی(کامرس ڈیسک)آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1231ڈالر سے گھٹ کر1226ڈالر ہوگئی۔ منگل کوکراچی ،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 172روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔