پولیس قاتلوں کے ساتھ مل گئی، مقتول شبیر کا خاندان دربدر، حکام سے نوٹس کی اپیل
لاہور (نامہ نگار) شا باغ کے علاقہ میں جوئے اور منشیات فروشی سے منع کرنے پر بلوچ گروپ کے ہاتھوں قتل ہونے والے شبیر کی ماں، بہنوں اور دیگر اہلخانہ نے انصاف نہ ملنے پولیس کی جانب سے ملزمان کی پشت پناہی کرنے اور مدعی کو بھی جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملنے پر گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا ۔