نوسر بازوں کے ہاتھوں زہریلی شے کھانے سے ایک شخص جاں بحق، میاں، بیوی بے ہوش
لاہور( نامہ نگار) نوسر بازوں کے ہاتھوں نشہ آور چیز کھانے سے 45 سالہ شخص ہلاک، میاں بیوی بے ہوش ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ بادامی باغ کھوکھرروڈ کے قریب واقع پانی والی ٹینکی گرائونڈ میں 45سالہ شخص کو نیم بے ہوشی کی حالت میں دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے موقع پرپہنچ کر اسے طبی امدادکیلئے ہسپتال پہنچایاجہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔متوفی کی شناخت لیاقت کے نام سے ہوئی ہے جو ننکانہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ فیکٹری ایریا ستارہ کالونی کے رہائشی جاوید اور اس کی بیوی نے زہریلا مشروپ پی لیا۔ جس سے دونوں کی حالت غیر ہو گئی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دونوں میاں بیوی کو ہسپتال پہنچا دیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کا معدہ صاف کر دیا۔