خلیق الرحمن کو الیکشن کمشنر پنجاب بنائے جانے کا امکان ابھی سرکاری طور پر اطلاع نہیں ملی: جائنٹ الیکشن کمشنر
لاہور (اے پی اے)جائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب خلیق الرحمان کو 21گریڈ میں ترقی دیکر اور انکی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر کے انہیں الیکشن کمشنر پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق خلیق الرحمان کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی منظوری کیلئے بھی ایک سمری رواں ہفتے حکومت کو منظوری کیلئے بھجوائی جا رہی ہے۔ جائنٹ الیکشن کمشنر خلیق الرحمان کا کہنا ہے کہ انہیں اس معاملے کی سرکاری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے لہذا وہ ابھی اس خبر کی باقاعدہ تصدیق نہیں کر سکتے۔ تاہم انہوں نے اپنے الیکشن کمشنر پنجاب بنائے جانے کے امکان کو رد بھی نہیں کیا۔