امن کیلئے طالبان نہیں پاکستان سے بات کر رہے ہیں‘‘ کرزائی شرارت سے باز نہ آئے
کابل (نیٹ نیوز) افغان صدر حامد کرزئی پاکستان کیخلاف شرارت سے باز نہ آئے اور چین کے خصوصی نمائندے سن یوشن سے ملاقات کے دوران بھی بالواسطہ الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ ہم امن کیلئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں نہ کہ افغان طالبان کے ساتھ۔ افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان اور امریکہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق کرزئی نے افغانستان میں چین کی سرمایہ کاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ بیجنگ کے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اسلئے وہ افغان امن عمل میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ملاقات کے دوران چینی خصوصی نمائندہ نے افغان صدر کو یقین دہانی کرائی کہ چین افغانوں کی زیر قیادت امن عمل کی حمایت کریگی۔