عراقی پارلیمنٹ نے کرد رہنما فواد معصوم کو صدر منتخب کرلیا
بغداد (اے پی پی + اے ایف پی) عراق میں پارلیمنٹ نے نئے صدر کا انتخاب کرلیا۔ کرد رہنما فواد معصوم کو پارلیمنٹ میں اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل تھی اور وہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ فواد 1938ء میں پیدا ہوئے اور وہ خودمختار کردستان کے پہلے وزیراعظم بنے تھے۔ یاد رہے پارلیمان میں کرد ارکان کی اکثریت ہے۔ فواد جلال طالبانی کی جگہ لیں گے۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کا کہنا ہے کہ عراق میں نسلی اور فرقہ وارانہ تشدد کے پیش نظر خطرات درپیش ہیں تاہم قومی حکومت ان خطرات پر قابو پانے کی اہلیت رکھتی ہے۔