معروف مزاحیہ اداکار محمود خان چل بسے آخری ایام کسمپرسی میں گزارے، لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ بھی لگایا، وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس
لاہور (آئی این پی+ خصوصی رپورٹر) معروف کامیڈین محمود خان طویل علالت کے بعد 54 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے گردے اور شوگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ محمود خان کی نماز جنازہ (آج) جمعہ کو ادا کر کے مقامی قبرستان میں تدفین کی جائے گی۔ محمود خان نے اپنی زندگی کے آخری ایام انتہائی کسمپرسی میں گزارے اور لاہور پریس کلب پر احتجاجی کیمپ بھی لگایا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کامیڈین محمود خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔