مکرمی؛اس وقت وطن عزیزانتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہے جس کی ایک ہلکی سی جھلک یہ ہے کہ شدید گرمی کے موسم اورماہ رمضان میں عوام بدترین لوڈ شیڈنگ کا شکار ہیں،جیسے جیسے عید قریب آرہی ہے مہنگائی کا منہ زورطوفان غریب عوام سے عید کی خوشیاں چھین رہاہے اور سب سے بڑھ کر یہ ہمارے دس لاکھ کے قریب آئی ڈی پیز بھائی مددطلب نظروں سے ہماری جانب دیکھ رہے ہیں اور وہ چیخ چیخ کر یہ سوال کررہے ہیں کہ کیا ہم تمھارے ہم وطن اور تمھارے مسلمان بھائی نہیں ؟ وہ حکومت سے بھی یہ شکوہ کررہے ہیں کہ اگر وہ اتنی بڑی تعداد میں بے گھر ہونے والے مہاجرین کو سنبھال نہیں سکتے تھے تو آپریشن شروع کیوں ؟مگر افسوس ان کی یہ آہ و بکا سننے والا کوئی نہیں اوروہ تمام قیادت جو انتخابات میں ان کیساتھ جینے مرنے کی قسمیں نہیں تھکتی آج عملی طور پر جب یہ ثابت کرنے کا وقت آیا ہے اور ان مسائل کے حل اور عوام کی ڈھارس بندھانے اور ان کے دکھ درد میں شامل ہونے کا وقت آیا ہے تو آج کیا نوازشریف اور کیا زرداری صاحب کیا مولانا فضل الرحمان اور کیا الطاف بھائی اور اسفندیارولی سب اس کڑے وقت میں بیرون ممالک دوروں پر گئے ہوئے ہیں ۔نہ جانے ہماری عوام کی آنکھیں کب کھلیں گی ؟ (قاسم علی دیپالپور 03336923115)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38