بے مثال رات لیلۃالقدر
حافظ محمد اسحاق جیلانی
خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہوں نے رمضان المبارک کے روزے رکھنے کے ساتھ ساتھ نمازیں باجماعت ادا کیں اور کررہے ہیں یقینا ان کو عید کی زیادہ خوشی ہوگی رمضان المبارک کا یہ تیسرا عشرہ ہے اور یہ دوزخ سے نجات کاعشرہ ہے اس عشرہ میں جتنی بھی عبادت کی جا ئے کم ہے۔ خاص طورپر شب قدر کی رات کی عبادت ہے شب قدر بہت برکتوں والی رات ہے اس رات میں اللہ تعالی نے بڑی قدرومنزلت والی کتاب یعنی قرآن پاک کو نازل فرمایا ۔ اس رات کی فضیلت کاقرآن میں بھی ذکر آیا ہے ہم نے اس قرآ ن کو شب قدر میں اتارا ہے یہی بات اس رات کے لیے کافی تھی کہ قرآن عظیم اس رات میں نازل ہوا اور اس میں اور بہت سی برکا ت اور فضائل ہوں گے۔ آپ کو کیا معلوم ہے کہ لیلۃ القدر کیا ہے ؟ یعنی اس رات کی بڑی اور فضیلت کا بھی علم ہے کہ اس میں کیا کیا خوبیاں ہے اور کس قد ر فضائل ہے ؟ اس کے بعد چند فضائل کا ذکر فرمایا گیا ’’ شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے ‘‘ گویا ہزار مہینوں تک کی عبادت کرنے کا جس قد ر ثواب ہے اس سے زیادہ ثواب شب قدرمیں عبادت کرنے کا ہے اور اس کی زیادتی کا بھی علم نہیں کہ یہ کتنی زیادہ ہے اس رات میں فرشتے اور روح المقدس یعنی جبر یل ؑ بھی نازل ہوتے ہیں روح کے معنی میں مفسرین کرا م کے چند قول ہیں بعض کا قول ہے کہ روح ایک بہت بڑا فرشتہ ہے تما م زمین اورآسمان اس کے سامنے ایک تنکے کے برابر ہے۔ بعض کا قول ہے کہ اس سے مر اد فرشتوں کی ایک مخصوص جماعت ہے جو خاص اس لیلۃ القد ر ہی میں نظر آتی ہیں چنددیگر کا قول ہے کہ یہ اللہ کی ایک خاص مخلوق ہے مگر جمہور کا قول ہے کہ روح سے مراد جبریل آمین ہیں ۔ ’’ یہ اپنے پروردگار کے حکم سے ہر امر خیر کولے کر زمین پر اتر تے ہیں وہ رات سراسر سلامتی والی ہے یعنی تمام رات ملائکہ کی طرف سے مومنین سے سلام ہو تا رہتا ہے اور وہ رات ( ان برکات کے ساتھ ) طلوع فجر تک رہتی ہیں یہ نہیں کہ رات کے کسی خاص حصے میں یہ برکت ہوتی ہیں بلکہ تمام رات ایک برکت و فضیلت سے خالی نہیں ہوتی ۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص میر ی طرف ایک ہاتھ قر یب ہوتا ہے میں اس سے دو ہاتھ قریب ہو تاہوں اور جو میری طرف چل کے آتا ہے میں اس کی طرف دوڑکر آتا ہوں اعتکاف میں اللہ کے گھر جاناپڑتاہے اور اللہ کریم ایک میزبان کی طرح ہمیشہ گھرآنے والے کا اکرام کرتا ہے اس اہم عبادت کے اوربہت سے فضائل اورخواص احادیث اور تفاسیر میں موجودہیں۔ اللہ تعالی ہم سب کوشب قدر نصیب فرماے اس رات سے فیض یاب ہونے کی تو فیق عطافرمائیں آمین ۔