پاکستان کا افغانستان میں بھارت کو قبول نہ کرنے کا فیصلہ

25 جولائی 2011
کراچی (خصوصی رپورٹ) دہلی میں ہتھیاروں سے متعلق بھارت امریکہ بات چیت کی ناکامی کے باوجود امریکی وزیر خارجہ کا یہ اعلان کہ بھارت خطے میں قیادت کیلئے آگے آئے ہم مدد کریں گے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ذرائع کے مطابق ہلیری کے بیان کے بعد آرمی چیف جنرل کیانی کی وزیراعظم گیلانی سے ملاقات میں اس ایشو پر بات ہوئی اور یہ طے کیا گیا کہ پاکستان کسی قیمت پر بھارت کے کردار کو قبول نہیں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے جارحانہ سفارتکاری کے ذریعے خطے کے مسائل اور امریکی معلومات پر اپنے م¶قف کے حق میں رائے عامہ ہموار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں بہت جلد ایک اجلاس بھی ہونے جا رہا ہے۔ قومی سلامتی کے ذمہ دار ادارے نے وزیراعظم کو اپنی رائے سے آگاہ کر دیا۔ چین نے بھی پاکستانی م¶قف کی تائید کر دی ہے۔
اعلان/ اہمیت