لاہور + اسلام آباد (نیوز رپورٹر + ریڈیو مانیٹرنگ + وقت نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے قائد نواز شریف پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہیں مسلم لیگ ن کے ووٹ توڑ کر پیپلز پارٹی کو فائدہ پہنچانے کا مشن سونپا گیا ہے۔ قوم جانتی ہے کہ عمران خان کون سے تھرڈ امپائر کے ساتھ مل کر بال ٹیمپرنگ کر رہے ہیں۔ عمران خان پیپلز پارٹی کا راستہ ہموار کرکے کچھ قوتوں کی ضرورت پوری کر رہے ہیں خان صاحب قوم کو بتائیں انہوں نے اسمبلی میں ڈرون حملوں کے خلاف کتنی تقریریں کیں۔ علاوہ ازیں پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ خاں نے کہا ہے کہ عمران خان دوسرے اصغر خان بننے کی کوشش کر رہے ہیں سیاست کرنا ان کے بس کی بات نہیں ہے انہیں چاہئے کہ وہ چندہ، خیرات اور زکوةٰ اکٹھی کرکے ہسپتال بنانے کا ہی کام کریں۔ ”ناراض خان“ جب تک روزانہ 10بار نواز شریف پر تنقید نہ کر لیں انہیں چین نہیں آتا۔ عمران خان نے تمام دھرنے ایجنسیوں کے ایماءپر دئیے۔ سب جانتے ہیں کہ وہ ایجنسیوں کے اعلی کار ہیں۔ وفاقی حکومت کے بروقت ےوریا کھاد امپورٹ نہ کرنے کی وجہ سے فصلوں کو ایک کھرب روپے کا نقصان ہو ا ہے۔ پرویز الہی جان بوجھ کر پنجاب کو ےوریا کھاد فراہم نہیں ہونے دے رہے تاکہ کسی نہ کسی طرح پنجاب کے کسانوں کو پنجاب حکومت کے خلاف کیا جاسکے لیکن وہ اس کی آڑ میں اپنے اوپر ڈالے گئے کرپشن کے کیسز کو ختم نہیں کر سکتے۔ وہ اےوان وزیر اعلی میں وزیر زراعت احمد علی اولکھ اور سیکرٹری زراعت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر وفاقی حکومت کبھی چینی ‘کبھی ےوریا ‘کبھی گیس اور کبھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ذریعے سے پنجاب کے عوام کو نواز لیگ کے خلاف کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرک کا رزلٹ وزیراعلی نے نہیں بورڈ ملازمین نے تیار کرنا ہوتا ہے اور ےہ رزلٹ کمپیوٹر کی غلطی کی وجہ سے لیٹ ہوا ہے تاخیر کے ذمے داروں کو اس کی سزا ضرور ملے گی۔
مسلم لیگ (ن)
مسلم لیگ (ن)