لاس ویگاس (بی بی سی ڈاٹ کام + ریڈیو نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے زیب جوڈا کو شکست دےکر مسلسل پانچویں بار لائٹ ویلٹر ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔ عامر خان نے میچ کے پانچویں راو¿نڈ میں زیب جوڈا کو چاروں شانے چت یعنی ناک آو¿ٹ کر کے یہ اعزاز جیتا۔ 24 سالہ عامر خان اپنے کیریئر کے 26 میں سے 25 مقابلے جیت چکے ہیں۔ مقابلے کے پہلے راو¿نڈ سے ہی عامر خان اپنے مدِمقابل باکسر پر حاوی نظر آئے اور ان پر تابڑ توڑ حملے کئے۔ اس راو¿نڈ میں عامر خان نے زیب جوڈا کی تھوڈی پر بجلی کی رفتار سے پنچ مارا۔ دوسرے راﺅنڈ میں بھی عامر خان نے اپنے حریف پر حملے جاری رکھے تاہم تیسرے راﺅنڈ کے آغاز پر زیب جوڈا نے قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن اسے زیادہ دیر تک جاری نہیں رکھ پائے۔ چوتھے راو¿نڈ میں عامر خان کی جانب سے دائیں اور بائیں مکوں کے کامبی نیشن کی ترکیب سے زیب جوڈا پریشانی میں مبتلا رہے، تابڑ توڑ حملوں کی وجہ سے زیب کی ناک سے خون بہنا شروع ہوگیا۔ پانچویں راو¿نڈ میں عامر خان کے زیب جوڈا کی سر پر دائیں ہاتھ سے ایک زوردار مکے سے گر پڑے اور دوبارہ نہیں اٹھ سکے۔ یوں اس راو¿نڈ کے 2 منٹ اور 47 سیکنڈ میں ہی عامر خان نے مقابلہ یک طرفہ کارکردگی کی بناءپر جیت لیا۔ اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے بعد عامر خان نے کہا کہ میں مقابلے کے دوران بہت اچھا محسوس کر رہا تھا۔ حریف باکسر عظیم چیمپئن ہے۔ عامر خان نے کہا ٹموتھی بریڈلی کے ساتھ مقابلے سے خوفزدہ نہیں ہوں اور میں مقابلے کیلئے تیار ہوں۔ عامر خان نے کہا کہ پاکستان سے محبت کی وجہ سے سبز اور سفید کٹ پہنی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی سپورٹ پر شکرگزار ہوں۔ سب کی دعائیں کام آگئیں اور میں جیت گیا۔ دعاﺅں پر مداحوں کا بے حد مشکور ہوں۔ عامر خان نے کہا کہ پاکستانی باکسرز کو کہوں گا محنت کریں۔ عامر کی کامیابی پر پاکستان کے کئی شہروں میں جشن منایا گیا۔ اے پی پی کے مطابق اراکین سینٹ عبدالغفار قریشی، سینیٹر ہارون خان، سینیٹر طاہر حسین مشہدی، سینیٹر طارق عظیم، سینیٹر نعیم حسین چٹھہ اور میاں جاوید لطیف نے باکسنگ کا لائٹ ویلٹر ویٹ ٹائٹل جیتنے پر عامر خان کو مبارکباد دی ہے۔
عامر خان
عامر خان