A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

امریکی حکام جنوبی پنجاب مےں اپنا اثرورسوخ قائم کرنے کےلئے سرگرم

25 جولائی 2011
لاہور + اسلام آباد ( جام سجاد حسین + ابرار سعید / دی نیشن) اپنے کثیر المقاصد عزائم کے حصول کی خاطر سی آئی اے کوبرا آپریٹوز نیٹ ورک کے قیام کےلئے امریکی حکام جنوبی پنجاب کے بااثر افراد سے رابطے کر رہے ہےں، باخبر ذرائع کے مطابق ملتان مےں قونصلیٹ کے قیام مےں ناکامی کے بعد ان حکام نے یہ رابطے شروع کئے ہےں۔ اس حوالے سے امریکی ٹیم کا ملتان مےں سعودی پاک فرٹیلائزر کمپنی کا دورہ قابل ذکر ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کو اپنے دورہ کے اصل مقاصد بتائے بغیر امریکی سفارتخانہ کے ماہرین نے ملتان مےں پاک سعودی فرٹیلائزر کمپنی کا دورہ کیا۔ وزارت خارجہ کے ذرائع نے دی نیشن کو بتایا کہ قواعد کے مطابق غیر ملکی مشنوں کے سفارتکاروں کو دفتر خارجہ کو اپنے دورہ کے پلان کے بارے مےں پوری طرح سے آگاہ کرنا ہوتا ہے تاہم پاک سعودی فرٹیلائزر کے دورہ کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا محض اتنا کہا کہ امریکی ٹیم ملتان جانا چاہتی ہے اس حوالے سے جب دفتر خارجہ کی ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے اس حوالے سے کئے گئے میسج کا جواب دینا بھی گوارا نہ کیا۔ یہ امریکی ٹیم ڈپٹی پولیٹیکل قونصلر کانسٹنس اروس، برانچ چیف کریٹیکل فیکٹری انیلیسز جوائنٹ آئی ای ڈی ڈیفیٹ آرگنائزیشن ڈینئل پیرون، ٹیکنیکل انیلیسز چیف رابرٹ بیسٹ اور انچارج پاکستان ڈیسک ایمی فلو پر شامل تھے۔ اطلاعات کے مطابق اگرچہ یہ وفد پاک سعودی فرٹیلائزر کمپنی مالکان فیصل مختار اور فواد مختار کی دعوت پر گئے مگر وفد کی اصل دلچسپی فیکٹری مےں کنٹرول اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینا تھا کیونکہ یہاں استعمال ہونے والے کیمیکلز دھماکہ خیز مواد مےں استعمال ہوتا ہے۔ ناروے مےں حال ہی مےں ہونے والے دھماکے مےں یوریا استعمال ہوا ناروے حکومت اور بعض یورپی ممالک کو شبہ ہے اس مےں بعض مسلمان بھی شامل ہو سکتے ہےں۔
امریکی ٹیم