A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

آئی ایس آئی امریکہ مےں موجود پاکستانیوں کی جاسوسی کرتی ہے: نیویارک ٹائمز کا الزام

25 جولائی 2011
نیویارک (نمائندہ خصوصی) امریکی میڈیا نے پاکستان اور بالخصوص آئی ایس آئی کےخلاف اپنی مہم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستانی قونصل خانے کے ایک اہلکار کو پاکستانیوں کی جاسوسی کے الزام میں امریکہ چھوڑنے پر مجبور کر دیا تھا۔ اخبار کے مطابق محمد تسلیم نامی اہلکار ایف بی آئی کا ایجنٹ بن کر پاکستانیوں سے معلومات حاصل کرتا رہا اور ان پر دباﺅ بھی ڈالتا رہا کہ وہ حکومت پاکستان کے حوالے سے کھل کر بات چیت نہ کریں۔ اخبار کے مطابق آئی ایس آئی امریکہ مےں موجود پاکستانیوں کی جاسوسی کرتی ہے اور انہیں پاکستان کےخلاف بولنے سے منع کیا جاتا ہے۔ اخبار کے مطابق محمد تسلیم کی سرگرمیوں کے حوالے سے جب ایف بی آئی نے لیون پنیٹا کو آگاہ کیا تو اس معاملے پر ان کی آئی ایس آئی چیف جنرل شجاع پاشا سے سخت بات چیت بھی ہوئی تھی۔ جس کے بعد محمد تسلیم کو امریکہ سے واپس پاکستان بلا لیا گیا تھا۔ پاکستانی ایمبیسی کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں ہمیشہ خفیہ طور پر ہی کام کرتی ہےں لیکن بدقسمتی سے آئی ایس آئی کو بدنام کیا جا رہا ہے۔
نیویارک ٹائمز

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...