آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستیں....6 پی پی پی نے جیت لیں‘ مسلم لیگ (ن) اور مسلم کانفرنس ایک ایک پر کامیاب
مظفر آباد (ریڈیو نیوز + وقت نیوز + ایجنسیاں) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر اتوار کو ہونے والے انتخابات کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے میدان مار لیا‘ مسلم لیگ (ن) اور مسلم کانفرنس کے حصے میں ایک اےک نشست آئی، مخصوص نشستوں پر انتخابات کے بعد 48 ارکان کا ایوان مکمل ہوگیا، پیپلزپارٹی 29 ارکان کے ساتھ سرفہرست، مسلم لیگ (ن) 12ارکان کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، مسلم کانفرنس کے پاس 5 اور ایم کیو ایم کے پاس دو نشستیں ہیں، نومنتخب ارکان (آج) حلف اٹھائیں گے۔ خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی کی شازیہ اکبر اور صدف شیخ نے ,7 7‘ اور شاہین ڈار نے 6 ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی ڈاکٹر فوزیہ اشرف نے 10 اور مسلم کانفرنس کی امیدوار مہر النساءنے 6 ووٹ حاصل کئے۔ علماءمشائخ نشست پر پیپلز پارٹی کے پیر عتیق الرحمن فیض پوری 26 لے کرکامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سلیم چشتی نے دس ووٹ حاصل کیے۔ اوورسیز کشمیریوں کی نشست پر واجد الرحمن نے 25 ووٹ جبکہ مسلم لیگ (ن) کے شاہ زیب نے دس ووٹ حاصل کیے اور ٹیکنو کریٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے سردار عابد حسین عابد 25 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ مسلم لیگ (ن) کے امتیاز احمد نے دس اور مسلم کانفرنس کے سردار رازق نے چار ووٹ حاصل کیے۔اے پی پی کے مطابق وزیراعظم گیلانی نے پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔ تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی اکثریت سے کامیابی عوام کے پارٹی کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔
انتخابات
انتخابات