انجینئرنگ یونیورسٹی کے زیراہتمام انٹری ٹیسٹ کا لیک ہونے کے باعث منسوخ ہونے والا پرچہ اب گیارہ ستمبر کو ہوگا۔

25 جولائی 2011 (14:01)
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیراہتمام پنجاب کی انجینئرنگ یونیورسٹیز اور کالجز میں بی ایس سی میں داخلوں کے لئے چوبیس جولائی کو منسوخ ہونے والا انٹری ٹیسٹ دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی تاریخ گیارہ ستمبر ہوگی ۔ دوسری جانب پرچہ آؤٹ ہونے کے بعد مستعفی ہونے والی سابقہ داخلہ کمیٹی کے استعفے وائس چانسلر جنرل ریٹائرد محمد اکرم خان نے منظورکر لیے ہیں۔ وائس چانسلر نے بتایا کہ نئی داخلہ کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی موعود کی سربراہی میں قائم کر دی گئی ہے اور انٹری ٹیسٹ میں پہلے سے رجسٹرڈ امیدواروں کو نئی رجسٹریشن کرانے کی ضرورت نہیں ہے