کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے آغاز ہی سے مندی ری اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس سو سے زائد پوائنٹس گر کر بارہ ہزار چار سو پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔ انرجی بینکس ،سیمنٹ ،ریفائنریز سمیت تمام سیکٹرکی نمایاں کمپنیاں مندی کی لپیٹ میں رہیں،کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ستر پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزارچار سو سات پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم تین کروڑ اٹھائیس لاکھ شئیرز رہا۔کاروبار کے اختتام تک تین سو بائیس کمپنیوں میں سےایک سو چونسٹھ کمپنیوں میں مندی رہی۔ ادھرلاہور سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان دیکھا گیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38