پاک بھارت وزرائے خارجہ مذاکرات بدھ کو نئی دہلی میں ہونگے۔

25 جولائی 2011 (13:49)
سیکرٹری خارجہ سلمان بشیربھارت پہنچ گئے ہیں
وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اپنے بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا کی دعوت پر کل نئی دہلی پہنچیں گی۔ کل دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ کے مابین ملاقات ہوگی جس میں وزرائے خارجہ مذاکرات کے مشترکہ ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے مذاکرات کے حوالے سے اپنے اپنے ایجنڈے کو حتمی شکل دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں دہشتگردی، باہمی تعلقات، تجارت، مسئلہ کشمیر اور ویزوں کے طریقہ کار کو سہل بنانے سمیت سیکرٹری خارجہ سطح پر مذاکرات کے نتائج پر غور کیا جائے گا۔