کراچی میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے پیرکے روز چار افراد کوقتل کردیاگیا

25 جولائی 2011 (13:01)
عثمان آباد سے پچیس سالہ نوجوان کی بوری بندلاش ملی جیسے قتل کرنے کے بعد اسکے ہاتھ پاؤں کاٹ دئیے گئے ،نارتھ ناظم آباد شپ اونر کالج کے قریب نامعلوم افراد نے ستائیس سالہ نواز کو گھر میں گھس کرفائرنگ سے ہلا ک کیا ،ابراہیم حیدری میں ایک سیاسی کارکن کو گولیاں ماری گئیں جس کی لاش جناح ہسپتال منتقل کی گئی جبکہ شیرپاوکالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بیس سالہ اکرم ، پچپن سالہ عبدالرحمن ، تیس سالہ عثمان غنی ، باون سالہ میر اعظم اور پچاس سالہ عبدالعزیز زخمی ہوئے جنہیں فوری جناح ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر بیس سالہ اکرم جاں بحق ہوگیا ۔۔