گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی سربراہی میں کراچی کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔جس میں شہر میں امن وامان کیلئے پیپلزپارٹی ، ایم کیوایم اور اے این پی کے درمیان اتحاد بنانے کا فیصلہ کیا گیا

25 جولائی 2011 (12:54)
گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس میں ایم کیو ایم ، اے این پی اور پیپلزپارٹی کے اراکین نے شرکت کی ۔اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی جبکہ شہر کا ماحول پرامن بنانے کے لیے اتحاد و اتفاق کی فضا یقینی بنائی جائے۔جلاس میں اے این پی ۔ متحدہ اور پیپلزپارٹی نے امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان سمیت آئی جی سندھ واجد درانی بھی موجود تھے۔ قبل ازیں گورنر سندھ نے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک سے ملاقات کی جس میں شہر میں امن و امان کی صورتحال سمیت اہمیت کے حامل مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ملاقات میں وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ صوبے میں قیام امن کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی ۔