کرم ایجنسی کے علاقے لوئرکرم میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، بارہ زخمی ۔

25 جولائی 2011 (06:20)
ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی میں لوئر کرم کے علاقے صدر بازار شنار چوک میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے ۔ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔