کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سرفراز شاہ قتل کیس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث کل تک کے لیے ملتوی کردی
انسداد دہشت گردی کے جج بشیر احمد کھوسو کی عدالت میں ملزمان کے وکلاء نے درخواست دائر کی کہ گزشتہ روز سنیر وکیل مختیار عباس بخاری کو ہلاک کیا گیا جسکے باعث وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کررکھا ہے اور وکلاء احتجاجا عدالتوں میں پیش نہیں ہورہےجبکہ وہ بھی اپنے وکلاء بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں لہذا کارروائی کل تک کے لیے ملتوی کی جائے جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔کل سماعت کے دوران ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ اور دیگر گواہان کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے۔