گیس لوڈ مینجمنٹ پلان، تحت لاہورریجن میں ڈھائی روز کے لیے سی این جی سٹیشنزکو گیس کی سپلائی بند، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

25 جولائی 2011 (06:07)
سوئی ناردرن حکام کے جاری کردہ شیڈول کے تحت لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، ملتان اور گوجرانوالہ میں آج صبح چھ بجے سی این جی سٹیشنز کوگیس کی فراہمی بند کردی گئی ہےجوکہ جمعرات کی صبح چھ بجے بحال کی جائے گی۔ گیس کی بندش کے باعث ٹرانسپورٹرمن مانے کرائے وصول کررہے ہیں جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ادھرگیس کی بندش کے باعث سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ سی این جی مالکان کا کہناہے کہ سی این جی سٹیشنزکو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ اس کاروبار کو تباہ کرنے کی ایک سازش ہے۔