کراچی، ملیر کے متاثرہ علاقوں میں علی الصبح رینجرزاور پولیس نے سرچ آپریشن، دس افراد کو حراست میں لے لیا۔

25 جولائی 2011 (06:04)
ملیرکے مختلف علاقوں جعفرطیار، آنسو گوٹھ داودگوٹھ، بکراپیڑی اور اسکے اطراف میں پولیس اور رینجرز نے علی الصبح سرچ آپریشن کیا، اس دوران دس افراد کو حراست میں لے لیا گیا ،ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔دوسری جانب پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ روز راکٹ سے حملہ کرنے والے ملزمان کو بھی گرفتارکرلیاگیا ہے۔