اسلامی دنیا، مسائل اور حل کے زیرعنوان رابطہ عالم اسلامی کانفرنس مکرمہ مکرمہ میں شروع ہوگئی ۔

25 جولائی 2011 (05:38)
کانفرنس میں پاکستان اورایران سمیت دنیا بھر سے پچیس ممالک کے علماءشریک ہیں۔ کانفرنس کے موقع پر خادم الحرمین شریفین شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز نے امت مسلمہ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ مسلم ممالک مسائل کے حل اورخارجی خطرات سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل تیار کریں۔شاہ عبداللہ نے کہاکہ امت مسلمہ کو فرقہ پرستی کی بنیادوں پر منتشر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے علماء یہ سازش ناکام بنادیں۔ اس موقع پر مفتی اعلیٰ سعودی عرب شیخ عبدالغریز الشیخ کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ اپنی تاریخ کے انتہائی نازک دور سے گزررہی ہے، انھوں نے کہاکہ ہمیں علم کی روشنی گھر گھر پہنچانی چاہئیےجبکہ عوام اور حکام کے درمیان رابطے قائم رکھنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔