کشمیر امریکن کونسل کے سربراہ ڈاکٹر غلام نبی فائی نے اپنی گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ جیل حکام کی اجازت سے اپنی اہلیہ اور بیٹے سے ملاقات کی۔

25 جولائی 2011 (05:24)
ذرائع کے مطابق ملاقات کے موقع پر ان کے قریبی دوست اور ساتھی ذوالفقار خان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ضمانت، وکلا کی تقرری اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا، ادھر ڈاکٹر غلام نبی فائی کے ایک وکیل ظہور احمد وانی کا کہنا ہے کہ فائی پر بنیادی الزام یہ ہے کہ انھوں نے خود کوبطور غیر ملکی لابسٹ کے رجسٹر نہیں کرایا اور کشمیر کیلئے لابنگ کی جس کی زیادہ سے زیادہ سزا پانچ سال ہے۔ ڈاکٹر فائی کیس کی سماعت کل ہوگی۔