سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی شیخ نے مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کے مقدمے کی سماعت سے انکار کردیا ۔

25 جولائی 2011 (05:07)
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی شیخ نے بھی مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد کا مقدمہ چلانے سے معذوری ظاہر کردی ہے، اس سلسلہ میں جب وکیل ایم الیاس خان نے وجہ بتانے کی استدعا کی تو جسٹس احمد علی شیخ نے کہا کہ عدالت انہیں جواب دینے کی پابند نہیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس اطہر سعید نے بھی آفاق احمد کا مقدمہ سننے سے انکار کردیا تھا جبکہ طفیل ابراہیم نے بھی دوران مقدمہ اپنے عہدے سے استعفی دےدیا تھا۔ آفاق احمد کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ انکے خلاف دورا ن حراست مقدمات درج کئے گئے جو جھوٹے اور بےبنیاد ہیں لہذا انہیں خارج کیا جائے۔