اُدھر راولپنڈی کے نواحی علاقے روات میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ سہالہ کی حدود میں روات کے علاقے بنگڑیل خورد سے ملحقہ نئی آبادی میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے اور میاں بیوی شامل ہیں۔