کراچی، بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے باعث ایک مرتبہ پھر ڈبل سواری پر پابندی، رینجرز اورپولیس کو نفری بڑھانے کی ہدایات ۔
ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق کراچی میں بڑھتی ہوئی قتل وغارت اورفائرنگ کے واقعات کے خلاف غیر معینہ مدت کیلئے شہر میں ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی ہے،دوسری جانب وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں بدامنی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے اور پیٹرولنگ بڑھانے کا حکم بھی دیا ہے۔ وزیراعلٰی سندھ نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو شہر کا امن خراب کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف فوری اور بلا تفریق کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔