پاک بھارت وزرائے خارجہ مذاکرات، ایجنڈا طے کرنے کیلئے دونوں ملکوں کے سیکرٹریزخارجہ کی ملاقات کل نئی دہلی میں ہوگی۔

25 جولائی 2011 (03:01)
پاک بھارت وزرائے خارجہ مذاکرات بدھ کو نئی دہلی میں ہونگے، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اپنے بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا کی دعوت پر کل نئی دہلی پہنچیں گی۔ مذاکرات سے ایک روز قبل کل دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ کے مابین ملاقات ہوگی جس میں وزرائے خارجہ مذاکرات کے مشترکہ ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے مذاکرات کے حوالے سے اپنے اپنے ایجنڈے کو حتمی شکل دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں دہشتگردی، باہمی تعلقات، تجارت، مسئلہ کشمیر اور ویزوں کے طریقہ کار کو سہل بنانے سمیت سیکرٹری خارجہ سطح پر مذاکرات کے نتائج پر غور کیا جائے گا۔