آزاد کشمیرقانون سازاسمبلی کےنو منتخب اراکین آج حلف اٹھائیں گے جس کےبعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔

25 جولائی 2011 (02:56)
پیپلز پارٹی نےغلام صادق کو آزاد کشمیر اسمبلی کا نیا سپیکر اور شاہین ڈار کو ڈپٹی سپیکر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ قائد ایوان کے انتخاب کے لیے ووٹنگ چھبیس جولائی کو ہوگی۔ مظفرآباد میں جہانگیر بدر کی زیر صدارت ہونے والے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے اجلاس میں نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی نامزدگی کی گئی۔ آزاد کشمیر میں پہلی قانون ساز اسمبلی انیس سو ستر میںمعرض وجود میں آئی تھی تب سردار عبدالقیوم خان صدر ریاست منتخب ہوئے۔ دوہزار گیارہ کے الیکشن کے بعد وجود میں آنے والی آزادکشمیر کی نویں قانون ساز اسمبلی ہے