گرینڈ الائنس عوامی مسائل حل کرنے کےلئے ہونا چاہئے

25 جولائی 2011
مکرمی! اس وقت ملک کی تقریباً تمام اہم سیاسی جماعتیں ایک وسیع تر سیاسی اتحاد کی ضرورت محسوس کر رہی ہیں اور موجودہ حکومت کی پچھلے ساڑھے تین سال کی ناقص کارکردگی نے انہیں اس کا جواز اور مواقع فراہم کر دیا ہے۔ جمہوریت میں سیاسی پارٹیوں اور ان کے لیڈروں کے درمیان مشترکہ مقاصد کےلئے مل جل کر چلنے کی سوچ ایک اچھا عمل ہے۔ بشرطیکہ منزل ملک و قوم کی بہتری کےلئے جدوجہد کرنا ہو، محض کسی حکومت کو جڑ سے اکھاڑ کر اس کی جگہ اقتدار کا حصول نہ ہو۔
(شہباز احمد روشن بھیلہ قصورفون نمبر0307-4478076)