صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کو ہے!

25 جولائی 2011
مکرمی !نیپرا نے ایک بار پھر عوام پر زبردست وار کیا ہے۔ بجلی کے نرخوں میں 61 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یہ اضافہ ماہ مئی سے لاگو ہو گا۔ مزے کی بات یہ ہے کہ کراچی پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔ یہ بدلہ ہے اس نئے نئے اتحاد کا جو پی پی پی نے ایم کیو ایم سے کیا ہے۔ پاکستان کے غریب عوام پر ہر مہینے بجلی میں اضافہ کر کے ڈرون حملہ کیا جاتا ہے ابھی عوام بالکل مردہ نہیں ہوئے۔ ابھی کئی حملے اور ہوں گے۔ عوام حوصلہ رکھیں یا بجلی کا کنکشن کٹا کر ہاتھ والے پنکھوں اور لالٹین کی طرف لوٹ جائیں اسی میں انہیں سکون ملے گا۔ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذارنے والے کروڑوں افراد اب بے بس ہو چکے ہیں۔ انہیں ایک وقت کی روٹی نہیں ملتی وہ بل کہاں سے ادا کریں گے۔ حکومت نے عوام پر ظلم بند نہ کیا تو لاوا پھٹ پڑے گا۔ اسے روکنا حکومت وقت کا کام ہے۔ حکمران عقل کے ناخن لیں عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کو ہے۔
(کے ایم اسلم بٹ، گوجرانوالہ)

صبر کی جزاء

٭ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میںنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ ...